مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل صرافہ ایسوسیشن کےمطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے،جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے قیمت 2 لاکھ 70 ہزار 500 روپے ہوگئی۔
اس کے علاوہ 10 گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت 6 ہزار روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 31 ہزار 911 روپے ہوگئی،جبکہ 10 گرام کے 22 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 12 ہزار 584 روپے ہوگئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 13 سو روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 77 ڈالر کی کمی کے بعد قیمت 2 ہزار 593 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی جارہی ہے۔