بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔
بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز 23 نومبر سے ہوگا جس کی میزبانی پاکستان کرے گا جبکہ ایونٹ کے لئے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
16 رکنی قومی اسکواڈ کی قیادت نثار علی کریں گے۔
بی ون کیٹیگری میں ظفر اقبال، محمد ادریس سلیم، محمد شاہ زیب اور فخر عباس شامل ہیں جبکہ بی ٹو کیٹیگری میں بابر علی، نعمت اللہ اور ہارون خان ٹیم کا حصہ ہیں۔
بی تھری کیٹیگری میں محمد صفدر، کامران اختر اور اکمل حیات شامل ہیں۔
قومی ٹیم کے ریزرو کھلاڑیوں میں محمد ایاز، معین اسلم اور محمد راشد شامل ہیں۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد جمیل اور اسسٹنٹ کوچ مسعود جان ہوں گے۔
ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ 23 نومبر کو لاہور میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہوگا۔
چیئرمین پی بی سی سی سید سلطان شاہ کا کہنا تھا کہ ٹیم میں سینئرز اور نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے اور ایونٹ میں کامیابی حاصل کریں گے۔