کرنسی مارکیٹس میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
لازمی پڑھیں۔ سٹاک مارکیٹ میں آج کیا صورتحال رہی ؟ جانیے
مرکزی بینک کے مطابق منگل کو انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہو کر 277 روپے 93 پیسے بند ہوا۔
یاد رہے کہ پیر کو انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہو کر 277 روپے 86 پیسے بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ای کیپ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 83 پیسے کا ہوگیا۔