سٹیٹ بینک نے پاکستان کے قرض سے متعلق اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق پاکستان کا قرض سے جی ڈی پی کا تناسب 75 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیاہے ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر 2024 ءتک پاکستان کا قرض سے جی ڈی پی کاتناسب65.7 فیصد تک گر گیا ہے ، قرض سے جی ڈی پی تناسب جون 2018ءکے بعد سے کم ترین سطح پر ہے، پاکستان کا اندورنی قرض سےجی ڈی پی کاتناسب43.1فیصد ہو گیا جبکہ بیرونی قرض سےجی ڈی پی کا تناسب 22.7 فیصد پر آ گیا، وفاقی حکومت کے قرضوں میں ماہانہ 1.1 فیصد کی کمی ہوئی ہے ۔
ایک ماہ وفاق کےقرضے70.4کھرب روپے سے کم ہو کر 69.6 کھرب روپےہو گئے، سالانہ بنیادوں پروفاقی حکومت کےقرضوں میں 12 فیصد اضافہ ہوا ہے ، ستمبر2023ءمیں وفاقی حکومت کے قرضے 62.3 کھرب روپے تھے۔