سری نگر کے علاقے شیو پورہ میں سی آر پی ایف کے سپاہی نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔
بھارتی افواج میں خود کشی کا بڑھتا رجحان کم نہ ہوسکا،بھارتی میڈیا کے مطابق 61 بٹالین سے تعلق رکھنے والے نرمل پال سنگھ نے اپنی سروس رائیفل سے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سابق فوجی افسران اس تشویش ناک صورت حال کی وجہ کمزور قیادت اور سینئر افسران کے نازیبا رویے کو دیتے ہیں۔
مودی کےجنگی جنون اورانتہاپسند سوچ کےباعث بھارتی فوج کے اہلکار خودکشیاں کرنے پرمجبور ہو چکے ہیں، گزشتہ 5 سالوں میں 800 سےزائد بھارتی جوانوں نےبالا افسران کے رویے سےتنگ آکرخودکشی کی، بھارتی افواج میں خودکشی کا تناسب کشمیرمیں تعینات فوجیوں میں سب سے زیادہ ہے۔