ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نےسمن آباد کےعلاقے میں کارروائی کرتےہوئےغیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث مدثر،سجاد علی اورمحمد خالد نامی 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق گرفتارملزمان سے 18ہزارسعودی ریال، 10ہزارامریکی ڈالراور5 ہزار برطانوی پاونڈز برآمد ہوئے،ملزمان کے قبضے سے 63 لاکھ 45 ہزارروپےبھی برآمد ہوئے،ملزمان سےغیرقانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد بھی برآمد ہوئے۔
بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کاروباراوربرآمد کرنسی کےحوالے سےمطمئن نہ کرسکے،ملزمان کے خلاف مقدمہ اندراج کے بعد مزید کارروائی جاری ہے۔



















