وزیراعلیٰ مریم نوازنےلاہورڈیولپمنٹ پلان کےدوسرےفیزکاباقاعدہ آغازکردیا۔
وزیراعلی مریم نوازکی زیرصدارت لاہورڈیولپمنٹ فیزٹوسے متعلق اجلاس ہوا،اجلاس میں تفصیلی بریفنگ ضروری ہدایات جاری کی گئیں،اجلاس میں لاہور کے ہر محلہ روشن اور آباد بنانے کےلیے مرحلہ وارماہانہ ورک پلان پیش کیا گیا۔
دوسرےفیز کےتحت شہر کی6284گلیوں کی مکمل اپ گریڈیشن کی جائےگی،آئندہ سال30جون تک لاہور میونسپل کارپوریشن کی5798اور واساکی486گلیوں کوجدیداورقابل فخربنایاجائےگا۔
دوران اجلاس وزیراعلیٰ مریم نواز نےہدایت دی کہ لاہورکی ترقی میں معیارپرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ڈیولپمنٹ پلان فیزٹوکی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیربرداشت نہیں کی جائےگی،لاہور کے ہر کونے کو اب ٹوٹ پھوٹ سے آزاد اور شہریوں کےلیے باعزت بنایا جائے گا، 6ہزار سے زائد گلیوں کی اپ گریڈیشن کےساتھ لاہورکاہرمحلہ رہائش کے لیے فخرکی علامت بنےگا۔






















