کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں تاجر کے گھر پر ڈکیتی کی واردات میں پولیس اہلکار ملوث نکلے ۔
اورنگی ٹاؤن میں تاجرکےگھر میں کروڑوں روپے کی ڈکیتی میں ساؤتھ پولیس کے افسران کےملوث ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے،ڈی آئی جی ویسٹ کی رپورٹ میں ایس ایس پی ساؤتھ عمران قریشی اورزیر تربیت ڈی ایس پی عمیرطارق قصوروارقرار دیا گیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق ڈی ایس پی کے ساتھ تعینات دواہلکاروں اور پرائیوٹ ٹیم نے ڈکیتی کی، چھاپے کو ایس ایس پی ساؤتھ کے دیئے پرائیوٹ افراد لیڈ کررہے تھے ،جنہیں حساس ادارے کے اہلکار کے طور پر متعارف کرایاگیا۔رپورٹ کے مطابق باکس میں موجود 85 لاکھ روپےاورکچھ زیورات کا تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا،انکوائری میں شاہین فورس کے اہلکار بے گناہ قرار پائے گئے ہیں ۔
آئی جی سندھ کے حکم پر ایس ایس پی ساؤتھ عمران قریشی اور ڈی ایس پی عمیر طارق کو عہدوں سے ہٹادیا گیا ،دونوں افسران کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، رپورٹ میں جرائم میں ساتھ دینے پر ماتحت اہلکاروں کو بھی سزا دینے کی سفارش کی گئی ہے ۔ ۔ادھر ڈی آئی جی آفس میں متاثرہ فیملی کولوٹاگیا70فیصد سامان واپس کردیاگیا ۔
یاد رہے کہ انیس نومبر کو پولیس کی وردی میں ملبوس ملزموں نے تاجرکے گھ رمیں دو کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی کی تھی۔