وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ہرہفتےصوبائی کابینہ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔
چیف سیکرٹری کوکابینہ اجلاس کےحوالے سےاقدامات کی ہدایات جاری کردی گئیں،وزیراعلی کےپرنسپل سیکرٹری عابدمجید نےچیف سیکرٹری شہاب علی شاہ کو مراسلہ جاری کردیا،مراسلےمیں کہاگیا ہےکہ وزیر اعلی سہیل خان نے کابینہ کا اجلاس ہر ہفتےکو جمعہ کے روز طلب کرنےکی ہدایت کی ہے۔
فیصلےکامقصدمحکموں کےامورکی نگرانی،کاموں میں بہتراورتیزی لانا ہے،جوامورفوری حل طلب ہو اس کا جائزہ لیاجائے اوراسی طرح مختلف ایشوز پربروقت پیشرفت ہوسکے،مراسلے میں چیف سیکرٹری کو تمام وزراء اور محکموں کو وزیراعلی کے فیصلے سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔



















