پنجاب میں شوگر ملوں کو پچیس نومبر سے کرشنگ شروع کرنے کا حکم دیدیاگیا۔ گورنر پنجاب کی منظوری سے محکمہ خوراک نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔گنے کی قیمت میں گزشتہ برس کے مقابلے میں پچھتر روپے فی من اضافہ کیا گیا ہے۔
محکمہ خوراک کےنوٹیفکیشن کےمطابق پنجاب میں شوگر ملوں کو پچیس نومبر سے کرشنگ شروع کرنے کا حکم دیاگیاہے۔گنے کی خریداری قیمت چارسو روپئے فی من مقررکی گئی ہے۔گنے کی قیمت کے حوالے سے دوسرا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :۔گندم کی امدادی قیمت 4 ہزاراور گنے کی امدادی قیمت 400 روپے فی من مقرر
نوٹیفکیشن کےمطابق پنجاب میں شوگرکین ڈویلپمنٹ نے فی من پانچ روپے کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیاگیاہے۔ گنے کی قیمت میں گزشتہ برس کے مقابلے میں پچہتر روپے فی من اضافہ کیا گیا ہے۔
ذرائع محکمہ خوراک کےمطابق مقررہ تاریخ پرکرشنگ شروع نہ کرنیوالی ملوں کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔گورنرپنجاب کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کئے گئے۔