اسٹامپ پیپر کی فیس سرکاری خزانےمیں جمع نہ کرانے پر بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے،فیڈرل ٹریئری آفس کے 71 افسران اور اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،دو سال کے دوران انتیس کروڑ روپے خورد برد کیے گئے
ایف آئی اےاینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نےسرکاری فیس خزانے میں جمع نہ کرانے پروفاقی دفترخزانہ کے اکہتر افسران اوراہلکاروں کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی،ملزمان نےمالی فائدے کے لیے سرکاری عہدوں کا استعمال کرتے ہوئےغیرقانونی طور پر اسٹامپ پیپرز جاری کیے تھے۔
انہوں نے اسٹامپ پیپر کی فیس،کورٹ فیس اورغیرملکی بلز وفاقی خزانے میں جمع نہیں کروائے تھے،اس طرح انہوں نےکروڑوں روپےکا بھاری نقصان کیا۔
وفاقی دفترخزانہ میں ہونے والےاصل نقصان کاتعین گزشتہ دس سال کےفرانزک آڈٹ کی تکمیل کے بعد کیا جائےگا،ایف آئی اےاینٹی کرپشن سرکل نے گزشتہ رات چھاپہ مارکربیس ملزمان کو گرفتار کیا۔



















