وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کیلئے کھانا باہر سے آتا ہے، بانی پی ٹی آئی کا مینو چیک کریں فائیو اسٹار ہوٹل میں وہ کھانا دستیاب نہیں ،
ایکس پر جاری پیغام میں وزیر دفاع کا کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی کے پاس ٹی وی ہے اور ورزش کی مشینیں بھی موجود ہیں ، ہم تو ٹھنڈے فرش پر سوتے تھے، جنوری کے مہینے تھے ہمارے پاس گرم پانی نہیں تھا، ہمیں کھانا جیل کا ملتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ سپر نٹینڈ نٹ جیل اسد وڑائچ نے خود صبح آ کے گیزر اتروایا تھا، بانی پی ٹی آئی کو ڈبل بیڈ اور مخملیں بستر میسر ہے۔



















