اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کو اشتہاری قرار دے دیا۔
انسداددہشت گردی عدالت کےجج طاہر عباس سپرا نےپی ٹی آئی رہنماؤں کےخلاف 28فروری جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسزکی سماعت کی،عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شبلی فرازکومسلسل عدم پیشی پر دو مقدمات میں اشتہاری قرار دے دیا۔
سماعت کےدوران سابق وزیر قانون راجہ بشارت سمیت دیگرملزمان عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے پیش ہونےوالےملزمان کی حاضری لگا کرسماعت ملتوی کردی،پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ رمنا میں دو مقدمات درج ہیں۔



















