سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران 13 خوارج ہلاک کر دیئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا جس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ 10 خوارج مارے گئے ۔دوسری کارروائی ڈیرہ اسماعیل میں خفیہ اطلاعات پر کی گئی جس میں 3 خوارج ہلاک ہوئے ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ عزم استحکام کے وژن کے تحت سیکیورٹی فورسز بڑی کامیابیاں حاصل کررہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ نے بھی کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز،پولیس اورسی ٹی ڈی کی ستائش کی ، انہوں نے کہا کہ بہادر سپوتوں نے ایک بار پھر فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، امن دشمنوں کے مکمل خاتمے تک یہ آپریشنز جاری رہیں گے ، قوم کی حمایت سے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کریں گے۔



















