گزشتہ روز آئی سی سی ورلڈکپ کے فائنل میچ میں جب بھارت کی بیٹنگ جاری تھی تو ایسے میں ایک شخص فلسطینی پرچم والی شرٹ پہنے میدان میں داخل ہوا اور ویرات کوہلی کو گلے لگا لیا تھا ۔
اس واقع کے بعد اسے فوری طور پر گراونڈ سے گرفتا کرتے ہوئے تھانے منتقل کیا گیا تاہم اب بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہاہے کہ اسے احمد آباد کرائم برانچ کے حوالے کر دیا گیاہے ۔ گزشتہ روز یہ رپورٹس سامنے آئیں تھیں کہ مذکور ہ شخص کو کچھ دیر حراست میں رکھنے کے بعد جانے دیا گیا لیکن اب معلومات آرہی ہیں کہ وہ اب بھی حراست میں ہی ہے ۔
سوشل میڈیا پر چلنے والی معلومات میں بتایا جاتا رہا کہ اس شخص کانام 'جان'(John) ہے اور اس کا تعلق آسٹریلیا سے ہی ہے تاہم سرکاری سطح پر اس شخص کی شناخت کے بارے میں کوئی ٹھوس معلومات جاری نہیں کی گئیں ہیں ۔اس شخص نے جب ویرات کوہلی کو جھپی ڈالی تو اس نے فلسطین کی حمایت میں ٹی شرٹ پہن رکھی تھی ۔
یہ شخص نریندر مودی سٹیڈیم کی تماشائیوں کی نشستوں سے پولیس کے سخت حصار کو توڑتا ہوا سیدھا میدان میں داخل ہوا تھا، اس نے چہرے پر جو ماسک پہنا تھا وہ بھی فلسطین کی حمایت ظاہر کر رہا تھا ۔جب یہ نوجوان پچ پر پہنچا تو اسے دیکھ کر ایک دم ویرات کوہلی گھبرا گئے تھے تاہم اسی دورن سیکیورٹی اہلکار وہاں پہنچ گئے ۔