ایکسائز آفس اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں ہر گاڑی کیلئے ایم ٹیگ لازمی قرار دینے کی شرط کی وضاحت کر دی۔
ایکسائز آفس اسلام آباد کےمطابق موٹر وے ایم ٹیگ لگی گاڑیوں کو دوبارہ اسٹیکر لگوانےکی ضرورت نہیں ہوگی،ڈائریکٹرایکسائز اسلام آباد بلال اعظم نےسماء کوبتایا کہ اسلام آبادمیں داخلےکیلئےموٹر وے ایم ٹیگ بھی مؤثر ہوگا،جس گاڑی پرموٹروے کا ایم ٹیگ لگا ہو اسےنیا اسٹیکر لگوانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
ڈائریکٹر ایکسائزکےمطابق اٹھارہ نومبر سےآٹھ سےدس مقامات پرگاڑیوں کو ایم ٹیگ لگائے جائیں گے،ایکسائز دفتر پہلے سے ہی ایم ٹیگ جاری کر رہا ہے۔



















