خیبر پختونخوا محکمہ محنت میں تمام تبادلوں اورتعیناتیوں پرمکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔
محکمہ محنت خیبرپختونخوا نےپابندی کا اعلامیہ جاری کردیا،اعلامیے کےمطابق محکمےمیں تقرری وتبادلے تا حکم ثانی تک نہیں ہوں گے،وزیرمحنت خیبر پختونخوا کی ہدایت پر پابندی کا نفاذ فوری طور پر ہوگا۔
محکمہ محنت و متعلقہ ذیلی اداروں میں بغیر منظوری کوئی افسر یا اسٹاف تبدیل نہیں ہوگا،ہر قسم کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے لیے وزیرمحنت کی پیشگی منظوری لازمی قراردی گئی،پابندی یقینی بنائے جائے خلاف ورزی پرکارروائی ہو گی۔



















