ایف آئی اے نے لاڑکانہ میں کارروائی کرتے ہوئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم میں غیر قانونی کٹوتیاں کرنے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل لاڑکانہ کے مطابق ملزمان عبدالطیف اور مظہر حیدر خواتین کو دی جانے والی مالی امداد میں فی کس ایک ہزار تا پندرہ سو روپے کمیشن کے طور پر کاٹ رہے تھے۔۔ کمیشن وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ملزمان سے لاکھوں روپے بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز، بینک کنیکٹ ڈیوائسز اور دیگر متعلقہ مواد بھی برآمد ہوا ہے۔۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کی جاری ہے



















