وانا کیڈٹ کالج کے طلبا کا بروقت ریسکیو کرنے پر وفاقی وزرا نے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
عبدالعلیم خان کاکہنا ہےپاک فوج کےبروقت ردعمل نے ہمارےبچوں کومحفوظ رکھا،دہشتگردی کے ناسور پر ہر حال میں قابو پایا جائےگا، انہوں نے اسلام آبادجوڈیشل کمپلیکس پرحملےکی شدیدمذمت کی،فیلڈ مارشل کی قیادت میں دہشتگردوں کوعبرتناک شکست دیں گے۔
خواجہ آصف نےکہا فورسز بہادری سےدہشت گردی کا مقابلہ کررہی ہیں،بےگناہ افراد کو شہید کرنے والوں سےکوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے،پاک فوج نے بچوں کو وانا میں ریکسیو کیا،خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
رانا ثناللہ نےکہا دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری ہے،اسلام آباد میں بم حملہ ہوا اور وانا میں بھی حملہ کیا گیا،دہشتگردحملہ ہوا،ہماری افواج نےمہارت سےجہنم واصل کیا،مذاکرات کی بات کی جاتی ہے،بچوں کو مارنے والوں سے کون مذاکرات کرے،پوری قوم سیاسی اور عسکری قیادت کے اتحاد سے لڑے گی۔



















