آسٹریلیا نے گزشتہ شب ورلڈکپ کے فائنل میچ میں بھارت کو ان کے گھر میں ہی دردناک شکست دیتے ہوئے ورلڈکپ کا ٹائٹل جیت لیاہے جس کے بعد بھارتی کھلاڑ ی گراونڈ میں ہی آنسو بہاتے دکھائی دیئے تاہم اب بھارتی اوپننگ بیٹسمین شبمن گل نے دکھ بھرا پیغام جاری کر دیاہے ۔
بھارتی اوپنر شبمن گل نےفائنل میں شکست پر ہونے والی تکلیف کے بارےمیں بھارتی شائقین کرکٹ کو بتاتے ہوئے کہا کہ " 16گھنٹے گزر چکے ہیں لیکن اس کی تکلیف ایسی ہی جیسی گزشتہ شب تھی ، کبھی کبھار اپنا سب کچھ دے دینا بھی کافی نہیں ہوتا، ہم اپنے حتمی مقصد سے پیچھے رہ گئے لیکن اس سفر میں ہر قدم ہماری ٹیم کے جذبے اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔شبمن گل نے بھارتی شائقین کرکٹ کی غیر متزلزل حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا ۔"
Been almost 16 hours but still hurts like it did last night. Sometimes giving your everything isn’t enough. We fell short of our ultimate goal but every step in this journey has been a testament to our team’s spirit and dedication. To our incredible fans, your unwavering support… pic.twitter.com/CvnA0puhDg
— Shubman Gill (@ShubmanGill) November 20, 2023
یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹراویس ہیڈ کی مایہ ناز بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا نے بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے تاریخی جیت اپنے نام کی ، انہوں نے 137 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی ۔