امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا غزہ امن معاہدے کی کامیابی کیلئے رفح کا معاملہ حل ہونا ضروری ہے۔۔
امریکا نے اسرائیل سےرفح میں محصور فلسطینیوں کو محفوظ راستہ دینے کا مطالبہ کردیا،صدر ٹرمپ کا پیغام جیرڈ کشنر نے نیتن یاہو تک پہنچا دیا گیا ہے،گزشتہ روز اسرائیلی حملوں میں مزید تین فلسطینی شہید ہوگئے۔
فلسطینی صدر محمود عباس نے پیرس میں فرانسیسی صدر میکرون سے ملاقات کی،فرانسیسی صدر نے فلسطینی ریاست کیلئے آئین بنانے میں مدد کی پیشکش کی۔
اُدھر حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم کا کہنا ہےکہ جنوبی لبنان میں جنگ بندی کو تسلیم کرتے ہیں لیکن ہتھیار نہیں پھینکیں گے۔




















