لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس فاروق حیدر نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت پرسماعت سے معذرت کرلی۔
لاہور ہائیکورٹ میں یوٹیوبرسعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی ضمانت پرسماعت ہوئی جسٹس فاروق حیدر نے ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت سے معذرت کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس ہائیکورٹ کو ارسال کر دی
درخواست میں این سی سی آئی اےسمیت دیگرکوفریق بنایا گیا ہےدرخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کو بیرون جاتے ہوئے این سی سی آئی اے نے ائیرپورٹ سے گرفتار کیا ۔۔۔
این سی سی آئی اے نےکبھی نوٹس بھجوا کر انکوائری کیلئے طلب نہیں کیا،درخواست گزارجسمانی ریمانڈ پر 22 روز تک این سی سی آئی اے کی تحویل میں رہا،ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس ضمانت خارج کی، عدالت ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیکرضمانت منظور کرے۔
خیال رہے کہ ملزم ڈکی بھائی جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں ملوث ہیں۔





















