ستائیسویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سیف اللہ ابڑو کا کہناتھا کہ چھبیسویں آئینی ترمیم کے وقت میری بیگم کو گرفتار کیاگیا، میری فیملی کے دس افراد کو اٹھایا گیا لیکن تحریک انصاف کے کسی رکن نے میرے لیے آواز نہیں اٹھائی، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بولے ہم آپ کو دوبارہ سینیٹر بنادیں گے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور جے یو آئی ایف کے احمد خان نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا، آئینی ترمیم سینیٹ سے دو تہائی اکثریت کے ساتھ منظور ہو گئی ہے جس کے بعد اب منظوری کیلئے قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔





















