وفاقی وزیرمواصلات اور صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے شاعر مشرق کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے مصور پاکستان کےیوم پیدائش پر تہنیتی پیغام میں کہا کہ علامہ محمد اقبال بلندی افکار اور وسعت نگاہی کا استعارہ ہیں ۔ انہوں نےاپنی شاعری سےقومی غیرت و حمیت کواجاگر کیا۔
عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ علامہ اقبال نےاپنے کلام سے نوجوان نسل میں نئی روح پھونک دی،آج بھی قومی مسائل کے حل کیلئے حکیم الامت کے افکار سے رہنمائی لے سکتے ہیں ۔ علامہ محمد اقبال ایران اور ترکی کے عوام میں بھی یکساں مقبول ہیں،ان کا ایک سو اڑتالیسواں یوم پیدائش شہرہ آفاق شاعری کی یاد دلاتا ہے،آج ہمیں وطن عزیز کو عظیم تر بنانے کا عہد کرنا ہو گا۔






















