مصور پاکستان علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش پر صدر مملکت نے آصف علی زرداری نے شاعر مشرق کے افکارکو ٓٓج بھی رہنمائی کا سرچشمہ قرار دیاوزیراعظم شہباز شریف نے علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کے اتحاد ، امن اور خوشحالی کیلئے کام کرنے کا پختہ عزم دہرایا ۔
صدر پاکستان نے اپنے پیغام میں کہا اقبالؒ نے امّت مسلمہ کی شناخت ، روحانیت اور آزادی پر زور دیا ۔ ان کے نظریات نے پاکستان کی قومی شناخت کی تشکیل کی ۔ ہم اقبال کے اصولوں پر عمل پیرا رہنے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
وزیراعظم کا اپنےپیغام میں کہنا تھا علامہ اقبالؒ کی تعلیمات بحیثیت قوم ترقی اورخوشحالی کیلئے جدوجہد کرنےکا باعث ہیں،انہوں نےنوجوانوں پرغیرمتزلزل ایمان اور محنت کواپنا شعاربنانے پرزور دیا ۔آج ہم عہد کریں کہ علامہ اقبالؒ کی تعلیمات کومجسم کرکےعزم کے ساتھ آگے بڑھیں گے ۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نےکہا مصور پاکستان نے ایسے معاشرے کا تصور تھا جو عدل، مساوات، برداشت اور علم کی بنیاد پر استوار ہو۔ ان کی تعلیمات آج کے دور میں چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے رہنمائی فراہم کرتی ہیں ۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بھی شاعرمشرق کو شاندار خراج عقیدت پیچ کرتے ہوئےکہا پاکستان اقبال کے خواب کی تعبیر ہے اور اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے،ہمیں پاکستان کی ترقی، اتحاد اور امن کے لیے کوشاں رہنا ہو گا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شاعر مشرق کی فکری عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا انکے افکار پرعمل پیرا ہونے سے ہی پاکستان ایک اعتدال پسند اورفلاحی ریاست بنے گا۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا علم ، امن اور ترقی کی راہ اقبال کے فلسفے پر عمل سے ہی ممکن ہے






















