سرگودھا کے علاقے جیل روڈ پر پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں مقامی رکن قومی اسمبلی کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکرسے 6 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق، ایم این اے کے بیٹے نے تیزرفتاری کے باعث موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں ایک زخمی ارشد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
تھانہ کینٹ پولیس کے مطابق حادثے میں ملوث گاڑی کو قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ ایم این اے کا بیٹا اور ایک ملازم حراست میں موجود ہیں۔
ڈاکٹرز کے مطابق، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جب کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔





















