پاک بحریہ کےجہازسیف نے بیرون ملک تعیناتی کے دوران مالدیپ کا دورہ کیا ، بندرگاہ پہنچنے پر پاک بحریہ کے جہاز کا مالدیپ کے حکام نے پرتپاک استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشن کمانڈر کموڈور محمد ذیشان نبی شیخ نے مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس فورس سے ملاقات کی ، مشن کمانڈر کموڈور محمد ذیشان نبی شیخ نے مالدیپ کے کمانڈنٹ کوسٹ گارڈ سے بھی ملاقات کی جبکہ ہائی کمیشن آف پاکستان کا دورہ بھی کیا ۔
ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور میری ٹائم سیکیورٹی میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، مشن کمانڈر نے نیول چیف کی طرف سے مالدیپ کے عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، میزبان ملک کے سرکاری حکام اور مختلف ممالک کے سفیروں نے جہاز کا دورہ کیا۔
جہاز سیف کو عوام کیلئے کھول دیا گیا،پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے بھی جہازکا دورہ کیا، دورے کے اختتام پر پی این ایس سیف نے مالدیپ کوسٹ گارڈ کے جہازوں کے ساتھ بحری مشق کی۔





















