استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان میں مذاکرات جاری ہیں، پاکستان کا واضح مؤقف ہے افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کےلیے استعمال نہ ہو۔
ترجمان دفتر خارجہ نے پریس بریفنگ میں کہاکہ کل افغان طالبان کے ساتھ ہمارے مذاکرات استنبول میں شروع ہوئے، پاکستانی وفد نے ثالثوں کو شواہد پر مبنی جائز اور منطقی مطالبات پیش کیے جن کا واحد مقصد سرحد پار دہشت گردی کا خاتمہ ہے۔ ثالثوں نے پاکستان کے مؤقف کی مکمل تائید کی، ثالث طالبان کے ساتھ پاکستان کے مطالبات پر بات چیت کر رہے ہیں۔
ترجمان نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کو قیاس آرائیاں ہیں یا دانستہ گمراہ کن اطلاعات قرار دیا۔






















