پاکستان مخالف پراپیگنڈا میں پیش پیش گودی میڈیا کے جھوٹ کا پردہ چاک ہوگیا۔ وزارت اطلاعات پاکستان نے بھارتی گودی میڈیا کی پاکستان مخالف من گھڑت رپورٹس کا پول کھول دیا۔
فریب پر مبنی بھارتی نشریاتی اداروں فرسٹ پوسٹ اور نیوز ایٹین کے بے بنیاد دعوؤں کی حقیقت سامنے آ گئی۔ بھارتی میڈیا نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ پاکستان کی عسکری قیادت نے امریکی حمایت یافتہ غزہ امن مشن میں اسرائیل سے 10 ہزار ڈالر کا تقاضا کیا۔ نیوز ایٹین نےاپنی مضحکہ خیز رپورٹ میں پاکستان، موساد اور سی آئی اے کے درمیان مبینہ خفیہ ملاقاتوں کا بھی حوالہ دیا۔
وزارتِ اطلاعات و نشریات کے مطابق پاکستان، اسرائیل یا امریکہ کی جانب سے ایسی کسی ملاقات یا مالی مذاکرات کا کوئی ثبوت یا سرکاری تصدیق موجود نہیں۔
وزارتِ خارجہ اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بھی فوجی تعیناتی یا کسی خفیہ ملاقات کی تردید کی ہے۔ پاکستان اور پاک فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈا مہم بھارتی میڈیا کا معمول بن چکی ہے۔






















