سال کا سب سے بڑا اور روشن چاند آج رات آسمان پر جلوہ گر ہوگا۔ پاکستانی وقت کے مطابق 6 بج کر 19 منٹ پر سپرمون اپنے عروج پر ہوگا۔
ترجمان سپارکو کے مطابق بیور سپرمون زمین سے صرف 3 لاکھ 56 ہزار 980 کلومیٹر کے فاصلے پر ہوگا۔ یہ چاند عام فل مون سے تقریباً 8 فیصد بڑا اور 16 فیصد زیادہ روشن ہوگا۔
پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 19 منٹ پرسپرمون اپنے عروج پرہوگا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں یہ دلکش منظر دیکھا جا سکے گا۔





















