راولپنڈی پولیس نے جڑواں شہروں کی میٹرو بس سروس میں چوری کی وارداتیں کرنے والا لیڈی گینگ گرفتار کر لیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کی میٹروبس سروس میں چوری کی وارداتوں میں ملوث لیڈی گینگ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ گینگ کے قبضے سے دو موبائل فون اور ساڑھے چار لاکھ روپے بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔
لیڈی گینگ کی گرفتار کی جانے والی ارکان میں مریم، مختیاراں اور صنم شامل ہیں۔
وارث خان پولیس کی اہم کاروائی، میٹرو بس سروس میں چوری کی وارداتیں کرنے والا لیڈی گینگ گرفتار، دو مسروقہ موبائل اور 4 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد، گینگ کی ارکان میٹروبس پر سوار ہوکر دیگر خواتین کےساتھ واردات کرتی تھیں، لیڈی گینگ کا ٹارگٹ میٹروبس پر سوار ہونے والی خواتین ہوتی تھیں، pic.twitter.com/AJNvEvdDjZ
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) November 20, 2023
ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کا ٹارگٹ میٹرو بس میں سفر کرنے والی خواتین ہوتی تھیں اور یہ گینگ تھانہ وارث خان پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔
لیڈی گینگ کی گرفتار ارکان کی شناخت مریم، مختیاراں اور صنم کے نام سے ہوئی، گینگ وارث خان پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا، لیڈی گینگ نے دوران تفتیش درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، مطلوب و متحرک گینگ کی گرفتاری پر ایس پی راول فیصل سلیم کی وارث خان پولیس کو شاباش،
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) November 20, 2023
تفتیش کے دوران لیڈی گینگ کی جانب سے درجنوں وارداتوں کا انکشاف بھی کیا گیا ہے۔