وزارت سمندر پار پاکستانیز نے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں پر ایف آئی اے کی جانب سے عائد کی گئی نئی شرط کا نوٹس لے لیا۔
وزارت سمندر پارپاکستانیز اور افرادی قوت کا ایف آئی اے حکام سے رابطہ ہوا ہے،وزارت کا گریڈ 18 کے افسر کی گارنٹی دینے کی شرط ختم کرنے کا حکم دیدیا۔
وزارت سمندر پارپاکستانیز کا کہنا ہے کہ پروٹیکٹرجاری ہونےکےبعد ایف آئی اے شرط کیوں لگا رہا ہے؟ایف آئی اےکی شرط غیرقانونی ہے،کوئی قانونی حیثیت نہیں،اگرکسی مسافر کو آف لوڈکیا گیاتو ایف آئی اے کو تحریری وجہ لکھنا ہوگی،تحریری وجہ نہ لکھنے پرمتعلقہ افسر کے خلاف کاروائی ہوگی۔






















