کراچی میں چار روزہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا آغاز ہو گیاہے، افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال مہمان خصوصی جبکہ سعودی وزیرٹرانسپورٹ صالح الجاسر اعزازی مہمان بنے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس میں 44 ممالک کے وفود اور 178 بین الاقوامی و ملکی نمائندگان شرکت کررہے ہیں ۔افتتاحی تقریب میں نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے اعزازی مہمان اور مہمانِ خصوصی کا استقبال کیا ۔ تقریب میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے یادگاری ڈاک ٹکٹ کی رونمائی کی ، نمائش کے مختلف اسٹالز کا دورہ بھی کیا ۔ سعودی وزیر صالح الجاسر نے کہا پاکستان اور سعودی عرب برادر ملک ہیں اور انہیں پاکستان آ کر بہت خوشی ہوئی ہے ۔






















