اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرسماعت آڈیو لیک کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،جسٹس بابر ستار کا سنگل بینچ ختم ہونےپر کیس جسٹس اعظم خان کی عدالت کو منتقل کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس اعظم خان چارنومبر کو آڈیو لیک کیس کی سماعت کریں گے،سپریم کورٹ نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آڈیو لیک کیس میں مزید کارروائی سے روک دیا تھا۔
آڈیو لیکس سے متعلق درخواستیں بشریٰ بی بی اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب نے دائر کر رکھی ہیں۔






















