اسلام آباد ٹریفک پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی کرنے والے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی
اہلکاروں سے بدتمیزی کرنےوالےکیخلاف تھانہ انڈسٹریل ایریا میں ایف آئی آردرج کی گئی،ایف آئی آر اسلام ٹریفک پولیس کےسب انسپکٹرگل حسن کی مدعیت میں درج کی گئی،مقدمے میں دہشتگردی سمیت دیگر سنگین نوعیت کی دفعات شامل ہیں۔
گزشتہ رات اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران پر حملہ کرنے اور قانون کو ہاتھ میں لینے والے ملزم کو فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔
— Islamabad Police (@ICT_Police) November 2, 2025
سی ٹی او کیپٹن ر حمزہ ہمایوں کا شہریوں کے لیے اہم پیغام "قانون سب کے لیے برابر ہے"#WeRIslamabadPolice #ICTP #ITP #IslamabadPolice pic.twitter.com/21AEGyjyuR
ایف آئی آر کےمتن میں کہا گیا کہ کالےرنگ کی گاڑی میں سوار ڈرائیور نے غفلت، لاپرواہی سےڈرفٹنگ کی اور عوام کی جان ومال کوخطرےمیں ڈالا،ڈرائیورنےتیزرفتاری سےگاڑی پولیس اہلکاروں پرچڑھانےکی کوشش بھی کی، اسی دوران ملزم نےگاڑی سےاترکر پولیس اہلکارکی وردی پھاڑدی اورسرکاری وائرلیس چھین لیا۔
ملزم نےپولیس اہلکاروں کولاتوں اورمکوں سےتشدد کا نشانہ بنایا،ملزم نےپولیس اہلکاروں پرفائرنگ کی،جان سےمارنےکی دھمکیاں بھی دیں۔



















