پنجاب بارکونسل کے انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل کرلیا گیا،تمام پریزیڈنگ افسران نتائج ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس کو ارسال کررہے ہیں،حتمی اورسرکاری نتائج کا اعلان چھ سات اور آٹھ نومبر کو ڈویژن کے حساب سےکیا جائے گا۔
گزشتہ روز ہونےوالے پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل کرلیا گیا ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے سماء سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والے نتائج غیر مصدقہ ہیں پریزیڈنگ افسران رزلٹ مکمل کرکے ایڈووکیٹ جنرل آفس بھیج رہے ہیں۔
ایڈووکیٹ آفس سےچھ سات اور اٹھ نومبرکو سرکاری نتائج جاری کیےجائیں گے ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ امیداروں کی موجودگی میں سرکاری نتائج جاری کیے جائیں گے گزشتہ روز ہونے والے پنجاب بار کونسل کے الیکشن میں پولنگ مینول طریقے سے ووٹ کاسٹ کیے گئے تھے۔
مجموعی طور پرلاہورسمیت پنجاب بھر میں ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد ووٹرز رجسٹرڈ تھے لاہور ڈویژن کی بیس نشستوں پر ترانوے جبکہ پنجاب بھر کی پچھتر نشستوں پرتین سو بتیس امیدوار مقدمابل تھے






















