قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے جنوبی افریقہ کیخلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد ایک جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔
بابراعظم نےایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ شکر گزارہوں کہ میں دوبارہ وہی کر رہا ہوں جو مجھے پسند ہے، اُن سب کا شکریہ جنہوں نےخاموشی کے وقت میں مجھ پر یقین رکھا۔
Grateful to be back doing what I love 🇵🇰
— Babar Azam (@babarazam258) November 2, 2025
Thankful for those who believed when it was quiet 🙏🏼 pic.twitter.com/OV8faTLMyS
خیال رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئےفیصلہ کن میچ میں بابر اعظم نے 47 گیندوں پر 68 رنزکی عمدہ اننگز کھیلی اورٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا،شاندار کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی میں ویرات کوہلی کا بھی ریکارڈ توڑ دیا
جنوبی افریقا کے خلاف تیسرےمیچ میں بابراعظم نےشاندار 68 رنزکی باری کھیلی،انہوں نےاپنی نصف سنچری 36 گیندوں پر مکمل کرلی،یہ اُنکی ٹی ٹوئنٹی کیریر میں چالیسویں ففٹی تھی،یوں انہوں نےویرات کوہلی سے نصف سنچریوں کاریکارڈ بھی چھین لیا۔






















