قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے 2 دن میں 2 بھارتی بیٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا۔
تفصیلات کےمطابق جنوبی افریقا کے خلاف تیسرےمیچ میں بابراعظم نےشاندار 68 رنزکی باری کھیلی،انہوں نےاپنی نصف سنچری 36 گیندوں پر مکمل کرلی،یہ اُنکی ٹی ٹوئنٹی کیریر میں چالیسویں ففٹی تھی،یوں انہوں نےویرات کوہلی سے نصف سنچریوں کاریکارڈ بھی چھین لیا۔
ویرات کوہلی نےٹی 20 کرکٹ میں 117 اننگزکھیل کر 39 نصف سنچریاں اسکورکر رکھی تھیں۔جبکہ بابر اعظم نےروہت شرما نے 151 ٹی20 اننگز میں 4 ہزار 231 رنزبنا رکھےتھے لیکن بابراعظم نےصرف 123 اننگز میں 4 ہزار 232 رنز اسکور کیے اور بھارتی بیٹر کو پیچھے چھوڑ دیا۔





















