کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی کھلاڑی رو پڑے۔ کینگروز نے فائنل میں میزبان ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر چھٹی بار میگا ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
آئی سی سی ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ اور مارنس لیبوشین نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کے ارمانوں پر پانی پھیردیا اور کینگروز ایک بار پھر ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔
ٹریوس ہیڈ نے 120 گیندوں پر شاندار 137 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ لبوشین نے ناقابل شکست 58 رنز بنائے۔
Don't cry guys mohomad Siraj is crying 😭 pic.twitter.com/ZPlg3LO6B0
— CAM (@RMFC_CAM) November 19, 2023
ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والی بھارتی ٹیم کے کھلاڑی فائنل ہارنے پر رو پڑے۔
سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں، جس میں بھارتی بولر محمد سراج اور دیگر کھلاڑیوں کو روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ بھارتی کپتان روہت شرما کے بھی آنکھوں میں آنسو دکھائی دے رہے ہیں۔
Who says men don’t cry? They do feel things deeply and have tears when something is so heartbreaking as this. I’m crying too. 💔#RohitSharma𓃵 pic.twitter.com/g1cNfSXdNk
— ruchi kokcha (@ruchikokcha) November 19, 2023
بھارتی ٹیم تمام 9 گروپ میچز جیت کر سیمی فائنل میں پہنچی تھی جبکہ جہاں اس نے نیوزی لینڈ کو بھی باآسانی شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی اور آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست دی تھی۔