بابراعظم کا تاریخی کارنامہ،ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلزمیں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں جنوبی افریقا کے خلاف ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ میں بابر اعظم نے اہم ترین سنگ میل عبور کرلیا۔
بابراعظم ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، وہ 123 اننگز میں 4 ہزار 232 رنز اسکور کرکے بھارت کے روہت شرما سے آگے نکل گئے ہیں۔
قومی بیٹر نے روہت شرما کے 4 ہزار231 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا،سابق کپتان نے اپنےکیریئرمیں 3 سنچریاں، 32 نصف سنچریاں بنائیں،آل ٹائم لسٹ میں بابراعظم کا پہلا،روہت شرما کا دوسرا اور ویرات کوہلی کا تیسرا نمبر ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچز کی سریز 1-1 سے برابر ہوگئی،سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج لاہور ہی میں کھیلا جائے گا۔





















