حکومت نے پنجاب ریگولرائزیشن آف سروس ایکٹ دو ہزار اٹھارہ کوختم کر دیا۔ نئی محکمانہ بھرتیاں بیسک پے اسکیل کے بجائے لم سم پے پیکج پرکی جائیں گی،کنٹریکٹ پر نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کو ریگولر ہونے پر بھی پینشن نہیں ملے گی۔
پنجاب میں نئے بھرتی ہونے والےکنٹریکٹ ملازمین کو ریگولرہونے پربھی پینشن نہیں ملےگی،حکومت نے ریگولرائزیشن آف سروس ایکٹ دوہزاراٹھارہ کوختم کردیا۔نئی محکمانہ بھرتیاں بیسک پے اسکیل کے بجائے لمسم پے پیکیج پرکی جائیں گی،فیصلہ سرکاری خزانے پرپنشن کی مدمیں مالی بوجھ کم کرنے کیلئے کیا گیا،جواقدامات دوہزارآٹھارہ کے قانون کے تحت پہلے ہوچکے ہیں، وہ برقرار رہیں گے۔






















