حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے 88 پیسے فی کلو کی بڑی کمی کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق ایل پی جی فی کلو 5.88 روپے سستی ہونے کے بعد قیمت 201 روپے 60 پیسے ہو گئی ، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 69 روپے 44 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد قیمت 2378 روپے 89 پیسے ہو گئی ۔
اکتوبر میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2448 روپے تھی ، اوگرا نے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔



















