پاور ڈویژن کی طرف سے ملک بھر میں اسمارٹ میٹرنگ اصلاحات کا آغاز کر دیا گیا، ترجمان کا کہنا ہے اسمارٹ میٹرنگ سے شفافیت اور درستگی کے ساتھ صارفین کا اعتماد بحال ہوگا، سالانہ پچیس ارب روپے بچت بھی متوقع ہے۔
پاور ڈویژن نے مالی سال دوہزار پچیس چھبیس کو کسٹمر سروس امپروومنٹ کا سال قرار دے دیا۔ تمام ڈسکوز میں جدید اسمارٹ میٹرز کی بڑے پیمانے پر تنصیب کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق تین کروڑ اسی لاکھ بجلی صارفین میں سے اسی فیصد سنگل فیز صارفین ہیں۔ اسمارٹ میٹرز کی قیمت بیس ہزار سے کم ہوکر پندرہ ہزار تک لائی گئی۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق شفاف اور مسابقتی خریداری سے پچیس ارب روپے سالانہ بچت متوقع ہے۔





















