ایک دن کے اضافے کے بعد عالمی و مقامی منڈیوں میں سونا پھر سستا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے دام 1000 روپے کم ہوکر 418862 روپے پر آگئے،اس کے علاوہ 10گرام سونےکی قیمت 857 روپے کی کمی سے 359106 روپے ہوگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 5034 روپے پر برقرار رہی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 10 ڈالر کم ہو کر فی اونس سونا 3965 ڈالر پر آگیا۔



















