وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماء نیوز کے پروگرام ’ ندیم ملک لائیو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان جو کر رہا ہے اس کا جواب اسی زبان میں دیا جائے گا، افغان طالبان محسن کش احسان فراموش ہیں ان کا مذہب سے تعلق نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ افغان طالبان نے کہا زبان سے کہتے ہیں،لکھ کر نہ لو، افغان طالبان ناقابل اعتبار ہیں، ہم نے ایسے لوگوں کو پاسپورٹ دیئے،جن کا پاکستان کی مٹی سےکوئی تعلق نہیں تھا، یہ سلسلہ جاری نہیں رکھ سکتے،انہیں پتہ لگنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ افغان طالبان نے کہا تھا انہیں ایک صوبے میں بسائیں گے، ہماری درخواست تھی یہ واپس آ کر کارروائیوں میں ملوث ہو گئے تو کون جوابدہ ہو گا، ان کے پاس ہماری بات کا جواب نہیں تھا، افغان طالبان کابل میں فون کرتے تھے،پھر وہ کوئی نئی بات کر دیتے تھے۔






















