بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ بیٹر سچن ٹنڈولکر نے ویرات کوہلی کو اپنی جرسی تحفے میں دے دی۔
میگا ایونٹ کے فائنل معرکے میں میزبان بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں جہاں آسٹریلوی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ بھارتی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
یہ بھی پڑھیں۔ ورلڈ کپ فائنل ، فلسطینی حمایتی نے گراؤنڈ میں آکر کوہلی کو گلے لگا لیا
فائنل کے دوران سابق کپتان ویرات کوہلی نے شاندار 50 سکور کی اور 54 رنز کی اننگ کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
بڑے معرکے سے قبل سچن ٹنڈولکر کی جانب سے اپنی دستخط شدہ جرسی ویرات کوہلی کو بطور تحفہ دی گئی جس پر لیجنڈ کرکٹر نے لکھا کہ ’’ ویرات آپ ہمارے لئے فخر کا باعث ہیں‘‘۔
"You make us proud!"🖋
— ICC (@ICC) November 19, 2023
Sachin Tendulkar gifts Virat Kohli his signed jersey ahead of the #CWC23 Final 🫶🥲#INDvAUS pic.twitter.com/ggT6uzJ3fA
یاد رہے کہ رواں ورلڈ کپ کے دوران ویرات کوہلی نے رنز مشین سچن ٹنڈولکر کا ون ڈے انٹریشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کو ریکارڈ توڑا ہے۔