انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میچ کے دوران مداح نے گراؤنڈ میں آکر بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کو گلے لگا لیا۔
میگا ایونٹ کے فائنل معرکے میں میزبان بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں جہاں آسٹریلوی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ بھارتی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
فائنل میچ کے دوران ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جب ایک مداح سکیورٹی حصار کو توڑتے ہوئے میدان میں آگیا اور اس نے بیٹنگ کے لئے کریز پر موجود ویرات کو ہلی کو گلے لگا لیا۔
یہ بھی پڑھیں۔ سچن ٹنڈولکر نے کوہلی کو اپنی جرسی تحفے میں دے دی
گراؤنڈ میں آنے والے مداح نے فلسطینی جھنڈے کی مشابہت والا ماسک اور شرٹ پہن رکھی تھی جس پر ’’ سٹاب بومبنگ فلسطین ‘‘ اور ’’ فری فلسطین ‘‘ لکھا تھا۔
بعدازاں، سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں نے مداح کو گراؤنڈ سے باہر نکالا۔
واقعہ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جس پر صارفین اپنے رد عمل کا اظہار کر رہے ہیں۔
#INDvsAUSfinal #IsraelPalestineWar #Palestine_Genocide fan invaded world cup final . Stop bombing palestine written on tshirt pic.twitter.com/jEQT4ucFvi
— yuvastra (@yuvastra) November 19, 2023