نیپال میں ریسکیو ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ہیلی کاپٹراکیلا پائلٹ موجود تھا جو محفوظ رہا،حادثہ ایورسٹ بیس کیمپ کے قریب برفباری کے دوران پیش آیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پائلٹ کو کوئی بڑی چوٹ نہیں آئی، البتہ ہیلی کاپڑ کے دو ٹکڑے ہو گئے۔ پائلٹ کو طبی معائنے کے لیے ہوائی جہاز سے لوکلا منتقل کردیا گیا۔






















