پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج پھر لڑکھڑا گئی،ہنڈریڈ انڈیکس 1636پوائنٹس گرکر158465پوائنٹس پربندہوئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے روزمندی رہی،دوران ٹریڈنگ 600 پوائنٹس کی تیزی اور 1794پوائنٹس کی مندی بھی ہوئی،اسٹاک ایکسچینج 160000اور159000پوائنٹس کی اہم حدیں بھی برقرارنہ رکھ سکی۔
آج مارکیٹ میں 41ارب روپے مالیت کے 97 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 60 ہزار 101 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔



















