محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےمختلف علاقوں میں موسم خشک اور جبکہ رات کے اوقات میں سرد رہےگا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق ملک کےمختلف علاقوں میں موسم خشک اور رات کے وقت سرد رہنے کا امکان ہے،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہےگا،اورلاہور،گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ اور فیصل آباد میں سموگ چھائےرہنےکا امکان ہے،اوکاڑہ، سیالکوٹ،خانیوال،رحیم یار خان،بہاولپور اورملتان میں بھی دھندیاسموگ متوقع ہے۔
خیبرپختونخوا کےزیادہ تراضلاع میں بھی موسم خشک رہےگا جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردی کے اثرات محسوس ہوں گے،چترال، دیر، سوات، کوہستان اورکرم میں ہلکی بارش متوقع ہے اور بلند و بالا پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
سندھ کےزیادہ تر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی ہےجبکہ بلوچستان میں بھی موسم خشک رہنے کے ساتھ شمالی اضلاع میں سردی کے اثرات دیکھے جا سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 2 اور اسکردو میں صفر ریکارڈ کیا گیا ہے۔






















